ریستوران ویٹر — Restaurant Barcelona Milano، بارسلونا

    0
    116
    • Full Time
    • Barcelona, Spain
    • اشتہار میں درج نہیں USD / Year

    Restaurant Barcelona Milano

    بارسلونا کا ایک معروف ریستوران، جو کاتالان اور اطالوی کھانوں کے لیے جانا جاتا ہے، تجربہ کار ویٹر تلاش کر رہا ہے۔ یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو پہلے سے اس کام میں ہیں اور بہتر جگہ چاہتے ہیں۔

    کام کیا ہے؟

    • اپنی مقررہ میزوں (rango) کا خود انتظام
    • گاہکوں سے آرڈر لینا اور مینو کے بارے میں مشورہ دینا
    • باورچی خانے اور ہال کی ٹیم کے ساتھ ہم آہنگی
    • خدمت سے پہلے اور بعد میں ہال کی تیاری

    کیا درکار ہے؟

    • اسپین میں کام کرنے کی قانونی اجازت (NIE اور ورک پرمٹ)
    • کم از کم 2 سال کا بطور ویٹر تجربہ (à la carte ریستوران میں)
    • اچھی ہسپانوی
    • مصروف اوقات میں تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت

    یہ اشتہار تجربہ کاروں کے لیے ہے۔ اگر آپ نئے ہیں تو اسی صفحے پر میکڈونلڈز والا اشتہار دیکھیں، جہاں تجربہ ضروری نہیں۔

    ہوٹل اور ریستوران کے کام کی شرائط

    • manipulador de alimentos: کھانے کو ہاتھ لگانے والے ہر کارکن کے لیے یہ سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے۔ آن لائن چند گھنٹوں کا کورس ہے اور بہت سستا — ایک بار بنوا لیں تو ہر ریستوران اور ہوٹل کے کام میں چلتا ہے۔
    • turno partido سے ہوشیار رہیں: اسپین میں ریستوران کا کام اکثر دو حصوں میں ہوتا ہے — دوپہر کو کچھ گھنٹے، پھر رات کو۔ درمیان کے تین چار گھنٹے کی تنخواہ نہیں ملتی مگر آپ کا پورا دن چلا جاتا ہے۔ درخواست سے پہلے اوقات ضرور پوچھیں۔
    • معاہدے میں لکھے گھنٹے اور اصل میں کیے جانے والے گھنٹے ایک جیسے ہونے چاہئیں — فرق ہو تو یہ آپ کا قانونی حق ہے کہ اضافی گھنٹوں کی ادائیگی ہو۔

    یہ اشتہار اصل اعلان کا اردو خلاصہ ہے۔ درخواست، شرائط اور تنخواہ کی تصدیق ہمیشہ نیچے دیے گئے اصل لنک سے کریں۔ خبرنامہ نہ نوکری دیتا ہے، نہ کسی سے کوئی فیس لیتا ہے۔ اگر کوئی اس نوکری کے نام پر آپ سے پیسے مانگے تو وہ فراڈ ہے۔

    To apply for this job please visit www.infojobs.net.