Hotexlim
بارسلونا کے ہوٹلوں میں کمروں کی صفائی کرنے والے عملے (camarero/a de piso) کی ضرورت ہے۔ یہ کام مرد اور خواتین دونوں کے لیے کھلا ہے اور اسپین میں ہمارے بہت سے لوگوں کا پہلا باقاعدہ کام یہی ہوتا ہے۔
کام کیا ہے؟
- ہوٹل کے کمروں کی صفائی اور بستر بنانا
- غسل خانوں کی صفائی
- صفائی کے سامان کی ترتیب
کیا درکار ہے؟
- اسپین میں کام کرنے کی قانونی اجازت (NIE اور ورک پرمٹ)
- تیزی سے اور معیار کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت
- بنیادی ہسپانوی (ہدایات سمجھنے کے لیے)
تنخواہ اور اوقات کی تفصیل اصل اشتہار میں دیکھیں۔ ہوٹل کی صفائی کا کام جسمانی طور پر سخت ہوتا ہے — روزانہ کتنے کمرے کرنے ہوں گے، یہ ضرور پوچھ لیں۔
یہ اشتہار اصل اعلان کا اردو خلاصہ ہے۔ درخواست، شرائط اور تنخواہ کی تصدیق ہمیشہ نیچے دیے گئے اصل لنک سے کریں۔ خبرنامہ نہ نوکری دیتا ہے، نہ کسی سے کوئی فیس لیتا ہے۔ اگر کوئی اس نوکری کے نام پر آپ سے پیسے مانگے تو وہ فراڈ ہے۔
To apply for this job please visit www.infojobs.net.