spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے بعد نگران حکومت نے بحران سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اور کٹوتی سے متعلق سمری منظوری کیلئے نگران وزیراعلیٰ کوبھیجی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیاگیا جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخواحکومت کو درپیش مالی بحران کاجائزہ لیاگیا اور صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے مختلف آپشنز پرغورکیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلیے تین آپشنز استعمال کرنے پر زور دیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے آپشن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی تجویز دی گئی جس سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی، اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے ایگزیکٹو، ہیلتھ پروفیشنل اور دیگر الاؤنسز ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الاؤنسز ختم کرنے سے صوبائی حکومت کو ماہانہ 2 ارب روپے کی بچت ہوگی، صوبےکے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں سخت مالیاتی نظم وضبط قائم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا تھاکہ صوبے میں مالی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز زیرغورہیں۔

تفصیلات:

خیبر پختونخوا میں مالی بحران کی وجہ سے حکومت کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے کو وفاقی حکومت سے واجب الادا رقم نہیں مل رہی ہے، جس سے صوبے کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے گزشتہ سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا، جس سے حکومت کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

کٹوتی کی سفارشات:

مالی بحران سے نمٹنے کے لیے، نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں۔ اس تجویز کے مطابق، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سرکاری ملازمین کے ایگزیکٹو، ہیلتھ پروفیشنل اور دیگر الاؤنسز بھی ختم کیے جائیں گے۔

حکومت کا موقف:

جیو نیوز سے گفتگو میں نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا تھاکہ صوبے میں مالی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز زیرغورہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ وہ ان اقدامات کے ذریعے صوبے کے مالی حالات کو بہتر بنا سکے گی۔

spot_imgspot_img