spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

جلالپور جٹاں میں زمین مافیا کیس میں مافیا کا ہمدرد ” زیشان بٹ” بے نقاب

جلالپور جٹاں میں زمین مافیا کیس میں مافیا کا ہمدرد ” زیشان بٹ” بے نقاب ہو گیا.

معلوم ہوا ہے کہ زیشان بٹ میڈکل کی پرائیویٹ کمپنی ”مارٹن دوو” میں سینئر فیلڈ مینیجر ہے.

خبرنامہ ”مارٹن دوو” کی جانب سے اس معاملے پر موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے.

دوسری جانب زمین مافیا زمینوں پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ہر حد پھلانگ چکا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ مافیا کا سرغنہ طارق، پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان اور امجی شیخ کی جانب سے زمینوں پر زبردستی قبضے کے بعد جعلی کاغذوں سے فروخت کا الزام ہے.

عدالت میں چل رہے کیس پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوے زمین مالک کا بس اتنا کہنا تھا کہ ” انصاف کے حصول کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن کی تیاری کی جا رہی ہے”

خبرنامہ کے دستیاب زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر طارق، پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان اور امجی شیخ وغیرہ نے مذکورہ زمین پر مسلح حملہ کیا، پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور جاتے ہوے گیٹ اتار کے اپنے ساتھ لے گئے. پراپرٹی مالکان کی جانب سے رابطے پر پولیس نے بروقت کروائی کرتے ہو گیٹ واگزار کروا لیا لیکن مقدمہ درج کرنے کی بجاۓ سائل پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا.

جناح کالونی کیس کا پس منظر

مافیا کا سرغنہ طارق، پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان اور امجی شیخ زمین پر قبضے کے لیے زمین کے اصل مالک اور ان کے رشتے داروں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

طارق نے جناح کالونی میں ایک وفات پا چکے قریبی رشتے دار کی زمین پر نہ جائز قبضہ کرنے کے بعد ملی بھگت سے نقلی کاغذات تیار کیے ہیں۔

دوسری جانب ان نقلی کاغذات کے تیار کروانے اور زمین بکوانے میں مدد کرنے والے پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان اور امجی شیخ سائل کو قتل کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

طاقت کے نشے میں دھت جرمن شہری طارق اور اس کے ساتھی زمین کو جلد از جلد فروخت کرنا چاہتے ہیں مگر عدالت میں چل رہے کیس ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوے ہیں۔

مافیا کی دھمکیوں کا عوامی ردعمل

مافیا کی دھمکیوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ مافیا ریاست کے خلاف جنگ ہے اور حکومت کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

حکومت سے مطالبہ

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر کارروائی کرے اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے میں کارروائی نہیں کی تو عوام کو اپنے حقوق کے لیے خود ہی لڑنا پڑے گا۔

تجزیہ

جلالپور جٹاں میں زمین مافیا کیس ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس معاملے میں مافیا کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ نشاندہی کرتا ہے کہ مافیا ریاستی اداروں میں گھس چکا ہے۔

اس معاملے میں حکومت کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ حکومت کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ سرکاری افسران قانون کے مطابق کام کریں۔

spot_imgspot_img