spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

سائفر کیس: سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کا غلط استعمال کیا، حکومتی اداروں کو نشانہ بنایا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان نے سائفر کیس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے سائفر کو غلط استعمال کیا اور حکومتی اداروں کو نشانہ بنایا۔

اعظم خان کے بیان کے مطابق، سابق وزیراعظم نے سائفر پڑھ کر پرجوش ہوئے اور کہا کہ یہ سائفر اپوزیشن اور ریاستی اداروں کے خلاف مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سائفر امریکی اہلکار کی غلطی ہے اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

اعظم خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نے سائفر کی کاپی اپنے پاس رکھ لی اور جب بعد میں سائفر کی نقل مانگی تو انہوں نے کہا کہ وہ گم ہوگئی۔ سابق وزیراعظم نے ملٹری اور ذاتی عملے کو بھی سائفر ڈھونڈنے کا کہا تھا۔

اعظم خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے 28 مارچ کو بنی گالہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ کو سائفر کی نقل پڑھ کر سنائی۔ اعظم خان کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم نے اس اجلاس کا اہتمام اس لیے کیا تھا تاکہ فوج کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنا کر دباؤ میں لایا جا سکے۔

اعظم خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا مقصد سائفر سے سیاسی مفادات حاصل کرنا تھا اور اس اقدام نے فوج کے رینکس میں اعلیٰ قیادت کے خلاف ابہام کے بیج بوئے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفر کو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے۔ تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

سائفر کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ سائفر پر ڈرامائی انداز میں بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی اور افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا تھا۔

اعظم خان کے بیان کے بعد سائفر کیس میں عمران خان کے خلاف سنگین الزامات عائد ہو گئے ہیں۔ یہ بیان عمران خان کے بیانیے کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔

spot_imgspot_img