spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

سعودی عرب کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستانی طلبا وطالبات کے لیے 600 وظائف کا اعلان کیا ہے۔ یہ وظائف سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دیے جائیں گے۔

وظائف کے لیے اہلیت

  • درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہونا چاہیے۔
  • ڈگری پروگرام کے لیے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے دوران، ماسٹرز کے لیے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال سے کم ہونی چاہیئیں۔
  • سعودی سکالرشپ حاصل کرنے والا طالب علم اس وقت کوئی اور سکالرشپ حاصل نہ کر رہا ہو۔
  • طالبا علم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہ ہو اور اسے کسی بھی وجہ سے کبھی بھی یونیورسٹی سے بے دخل نہ کیا گیا ہو۔

وظائف کے فوائد

  • دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش
  • شادی شدہ طلبا کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاونس
  • سعودی عرب اور واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹ
  • شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کے لیے مفت طبی علاج
  • یونیورسٹی کیمپسز میں رعائتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات
  • زیر کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں معاونت
  • سائنس کے طلبا کو ماہانہ 900 سعودی ریال
  • آرٹس کے شعبہ میں 850 سعودی ریال

درخواست کیسے دیں؟

سکالرشپ حاصل کرنے کے خواشمند طلبا کو متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا آن لائن پورٹل پر براہ راست اپلائی کرنا ہوگا۔ درخواست کی کاپی پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ای میل پر بھی بھیجی جائے گی۔

آخری تاریخ

سکالرشپ کے لیے درخواستیں 20 اکتوبر 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

طلبا و طالبات درج ذیل لنک پر جا کر اپنی پسند کی یونیورسٹی کے پورٹل پر براہ راست درخواست دے سکتے ہیں۔ 
https://studyinsaudi.moe.gov.sa/Universities
spot_imgspot_img