spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

شیر کو ہرانے، مٹانے والے کئی آئے اور گئے، شیر وہیں کھڑا ہے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر کو ہرانے والے،مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے، نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے،اسےکسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے لانچ نہیں کیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نہیں بلکہ آپ کی زندگیوں سے خوشیوں کو نکالا گیا، نوازشریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم دیکھے اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، ان کی زندگی میں 11 سال جلاوطنی کے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کا راستہ اس لیے دیکھ رہی ہے کہ وہ ہمیشہ ملک کو ٹھیک کر کے دکھاتا ہے، 4سال ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا۔

مریم نواز نے جلسے میں عوام کو نواز شریف کے منصوبے بھی گن وائے، انہوں نے کہا کہ نواز دور میں 4 سال چینی 50 روپے کلو،آٹا 35 روپے کلو رہا، ڈالر 105 روپے کا رکھ کر دکھایا، مہنگائی 2 فی صد تھی آج روز اوپر جاتی ہے،چائنا اکنامک کوریڈور،اورنج لائن، میٹرو بس کس نے بنائی، کراچی میں گرین لائن کس نے بنائی، جس نے 4 سال میں قوم کی اتنی خدمت کی، کیوں اسے 4 سال بعد دفتر سے نکال دیا؟

انہوں نے کہا کہ اقامہ جیسے مذاق پر نوازشریف کو نہ نکالا جاتا تو کیا مہنگائی کا یہ حال ہوتا؟ شیر کو ہرانے والے،مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے،شیر وہیں کھڑا ہے، کل ہم پر برا وقت تھا ،مخالفین نےدن رات گالم گلوچ کی،ہم پر الزام لگائے،ہم ایسے نہیں کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا اور نواز شریف کا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے، اس ملک کے اچھے دن واپس آرہے ہیں، آپ کا ساتھ رہا تو نواز شریف کے ساتھ مل کر اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

مریم نواز کے خطاب کا خلاصہ یہ ہے کہ:

  • نواز شریف کو اقتدار سے نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں سے خوشیوں کو نکالا گیا ہے۔
  • نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم دیکھے اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے۔
  • نواز شریف کو کسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے لانچ نہیں کیا۔
  • نواز شریف نے ملک کو ٹھیک کر کے دکھایا ہے۔
  • نواز شریف کے دور میں مہنگائی کم تھی اور معیشت بہتر تھی۔
  • نواز شریف کو اقامہ کے مذاق پر اقتدار سے نکالا گیا۔
  • نواز شریف کے ساتھ عوام کا ساتھ رہا تو ملک کے اچھے دن واپس آئیں گے۔
spot_imgspot_img