پاک بحریہ نے جدید اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاک بحریہ نے ملک میں تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل شاندار گائیڈنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو اسے خطے میں ایک نمایاں ہتھیار بناتا ہے۔
ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس کامیابی کو پاکستان کی تکنیکی پیش رفت کا روشن ثبوت قرار دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کامیاب تجربے پر صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے میزائل پروگرام میں شامل تمام یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اس اہم کارنامے پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.