Castillo y Gaspar S.L.
بارسلونا کے قریب مونتکادا اِ ریشاک میں ایک ریستوران کو باورچی خانے کا عملہ اور ویٹر دونوں درکار ہیں۔ معاہدہ مستقل (estable) بتایا گیا ہے اور فوری شروعات ہے۔
کام کیا ہے؟
- باورچی خانے میں cuarto frío، plancha، brasa اور برتنوں (pica) کا کام
- بار اور ہال میں گاہکوں کی خدمت
کیا درکار ہے؟
- اسپین میں کام کرنے کی قانونی اجازت (NIE اور ورک پرمٹ)
- کم از کم 6 ماہ کا قابلِ ثبوت تجربہ
- ڈرائیونگ لائسنس B اور اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل — ریستوران موٹر وے کے سروس ایریا میں ہے
- صبح، دوپہر یا رات کی شفٹ کے لیے دستیابی
اوقات: روزانہ 8 گھنٹے، دو حصوں میں — دوپہر 1 تا 5 اور رات 8 تا 12۔ اپنی سواری کی شرط اس لیے ہے کہ جگہ تک عوامی ٹرانسپورٹ آسان نہیں۔
یہ اشتہار اصل اعلان کا اردو خلاصہ ہے۔ درخواست، شرائط اور تنخواہ کی تصدیق ہمیشہ نیچے دیے گئے اصل لنک سے کریں۔ خبرنامہ نہ نوکری دیتا ہے، نہ کسی سے کوئی فیس لیتا ہے۔ اگر کوئی اس نوکری کے نام پر آپ سے پیسے مانگے تو وہ فراڈ ہے۔
To apply for this job please visit www.infojobs.net.