لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لےکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔