spot_img

ذات صلة

جمع

علیم خان کا جنرل فیض حمید پر الزام، جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کا خیرمقدم کیا

ٹیکسلا میں جمعرات کو استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ...

تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کی ہوشربا کرپشن

پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کے دوران...

میانوالی میں دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

میانوالی میں 4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ...

اسحاق ڈار نے جنرل باجوہ سے اختلافات کی وجہ مالی مسائل بتائی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق آرمی چیف...

کراچی: روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

  • کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پہنچے گا
  • روسی تیل عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا
  • لوکل ریفائنریز روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی

کراچی: روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا۔ روسی تیل عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔ لوکل ریفائنریز روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا ہے۔ لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خرید سکیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ریگولر سپلائی کے بعد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ متوقع ہے۔ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا، جو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔

معاہدے کے تحت روس پاکستان کو پورٹ پر تیل فراہم کرے گا اور لوکل ریفائنری روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی۔ ایک بیرل میں 159 لٹر پٹرول ہوتا ہے، اس طرح پاکستان کو 105 روپے فی لٹر پٹرول ملے گا۔

کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کو روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ روسی خام تیل کرایہ اور پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو 4 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی تھی۔

اس معاہدے سے پاکستان کو توانائی کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

spot_imgspot_img