spot_img

ذات صلة

جمع

علیم خان کا جنرل فیض حمید پر الزام، جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کا خیرمقدم کیا

ٹیکسلا میں جمعرات کو استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ...

تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کی ہوشربا کرپشن

پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کے دوران...

میانوالی میں دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

میانوالی میں 4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ...

اسحاق ڈار نے جنرل باجوہ سے اختلافات کی وجہ مالی مسائل بتائی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق آرمی چیف...

پاکستانی کرکٹرز کیا تنخواہیں لیتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، بابر، رضوان اور شاہین کی تنخواہوں میں 202 فیصد اضافہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا جو یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک جاری رہے گا۔

25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ماہانہ ریٹینرز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی آمدنی کو مجموعی ماہانہ معاوضے میں شامل کیا جائے گا۔ درج ذیل کیٹیگریز ہیں:

کیٹیگری A: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی

کیٹیگری B: فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان

کیٹیگری C: عماد وسیم اور عبداللہ شفیق

کیٹیگری D: فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان

پی سی بی نے کیٹیگری A کے تین کھلاڑیوں کے لیے 202 فیصد، کیٹیگری B کے چھ کھلاڑیوں کے لیے 144 فیصد، کیٹیگری C کے دو کھلاڑیوں کے لیے 135 فیصد اور کیٹیگری D کے 14 کھلاڑیوں کے لیے 127 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹیگری A کے کھلاڑی بابر، رضوان اور شاہین کرکٹ بورڈ سے ماہانہ 60 لاکھ روپے جبکہ کیٹیگری B کے کھلاڑی ماہانہ 41 لاکھ روپے کمائیں گے۔

کیٹیگری C کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 17.5 لاکھ روپے اور کیٹیگری D میں نامزد کرکٹرز کو ماہانہ 11.3 لاکھ روپے ملیں گے۔

spot_imgspot_img