spot_img

ذات صلة

جمع

علیم خان کا جنرل فیض حمید پر الزام، جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کا خیرمقدم کیا

ٹیکسلا میں جمعرات کو استحکام پاکستان پارٹی کا جلسہ...

تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کی ہوشربا کرپشن

پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کے دوران...

میانوالی میں دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

میانوالی میں 4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ...

اسحاق ڈار نے جنرل باجوہ سے اختلافات کی وجہ مالی مسائل بتائی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق آرمی چیف...

جلالپورجٹاں: پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان قتل کی دھمکیوں پر اتر آے

جلالپور جٹاں کے علاقے جناح کالونی میں مافیا کے سرغنہ طارق، پراپرٹی ڈیلر ٹھیکیدار سہیل شاہ، گیرا شیخ پہلوان اور امجی شیخ نے زمین پر قبضے کے لیے زمین کے اصل مالک اور ان کے رشتے داروں کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق طارق نے جناح کالونی میں ایک زمین پر قبضہ کیا اور اسے پراپرٹی ڈیلروں کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، اصل مالک نے اس زمین پر اپنا حق جتایا ہے اور وہ اسے فروخت کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

طاقت کے نشے میں دھت طارق اور اس کے ساتھی زمین کو جلد از جلد فروخت کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ زمین کے مالکان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے زمین کے مالکان اور ان کے رشتے داروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

مافیا نے علاقے کے معززین کے ذریعے بھی زمین کے مالکان کو دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب، جلالپور جٹاں میں لاقانونیت کا راج ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاعلم بننے کا ڈھونگ کر رہے ہیں۔

عوام کی نظریں اب حکومت کی طرف لگی ہوئی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

spot_imgspot_img