spot_img

ذات صلة

جمع

شیخ رشید کو لاپتا ہونے کے دوران چپیڑیں ماری گئیں: لطیف کھوسہ

شیخ رشید پر تشدد کا الزام: سینئر قانون دان...

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی...

خیبر پختونخوا میں مالی بحران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے،...

دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں اور بدی کی یہ طاقتیں ریاست، سکیورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور انہیں مستونگ اور ژوب میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ نگران وفاقی وزیر داخلہ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، اہم صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکا نے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 12 ربیع الاول کو دہشت گردی کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم ظاہر کرتے ہیں، دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں، بدی کی طاقتیں ریاست اور سکیورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی، ریاست اور سکیورٹی فورسز کو مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن، معاشی ترقی اور انسانی ترقی کے لیے مکمل پرعزم ہیں، اس کی وجہ سے پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں، شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی۔

spot_imgspot_img