spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان اور اس کے ٹولے کو حکومت نہیں دی جاۓ گی، حکومتی فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے...

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا ہاتھوں فوجیوں اور عوام کا قتل عام

اکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ...

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے صاف انکار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو مل سری لنکا بن جائے گا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب بھی آنکھ کا اشارہ ہوا وہ ووٹ بھی ختم ہو جائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوٹے سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں، سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا بہت برا ہوا، یہ منصوبہ کے تحت کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات ابتر اور خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اس لیے 31 مئی سے پہلے نگران سیٹ اپ قائم کیا جائے۔
پی ڈی ایم کی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ ٹھس ہو گئے ہیں، چھ بلین ڈالر اپ کے ریزرو میں کمی ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پلاننگ کر کے گھنٹہ گھر میں ان کو مارا ہے۔
’نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا ہے اب بلائیں ان کو۔‘
’کل ہی فیصلہ کرنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا یا نہیں، 31 مئی تک ڈالر 200 تک چلا جائے گا۔‘
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑ گیا ہے۔ ’تمام ادارے ہمارے ہیں، اداروں پر فخر ہے، ملک کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، یہ فیل ہو چکے ہیں۔‘
spot_imgspot_img