spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان اور اس کے ٹولے کو حکومت نہیں دی جاۓ گی، حکومتی فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے...

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا ہاتھوں فوجیوں اور عوام کا قتل عام

اکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ...

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے صاف انکار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہےعمران خان کہتا ہے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بند کر دیے ہیں لیکن ان کا رونا بتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کا نمبر بند کر دیا ہے۔
اتوار کو گجرات میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’جس نمبر پر تم فون کر رہے ہو وہ بدل گیا ہے۔ آگے سے آواز آتی ہے کہ آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوری الیکشن کراؤ لیکن اب الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے فیصلہ کرے گا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’جب وہ عمران خان کی چیخ و پکار دیکھتی ہیں تو اس بچے کی یاد آتی ہے جس نے امتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی اور ماں باپ سے کہتا ہے امی مجھے بخار ہو گیا، مجھے زکام ہوگیا۔‘
’عمران خان بھی ایسے ہی رو رہا ہے۔ جب سر پر امتحان کا ٹائم آیا تو پہلے جعلی خط آیا، پھر بین الاوقامی سازش بھی پٹ گئی تو پھر کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔‘
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب تک تم حکومت میں تھے عوام پر قیامت توڑتے رہے تو اس وقت نہ خط تھا نہ سازش تھی اور نہ جان کو خطرہ تھا۔ اب عوام چار سال کارکردگی کا حساب  مانگتی ہے تو اس کا دامن خالی ہے۔
’کیا اس نے کسی جلسے میں بتایا کہ ان کی کارکردگی کیا ہے۔ آپ کہتے ہیں ویڈیو ریکارڈ کرکے رکھ دی ہے۔ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی بد دعا نہں کرتے، اللہ تمہیں زندہ رکھے اور تم میاں نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو۔‘
’رانا ثنااللہ سے کہتی ہوں ان سے ویڈیو لیں۔ کسی حادثے سے پہلے ویڈیو سامنے لاؤ۔ میں ضمانت دیتی ہوں کہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سکیورٹی ملے گا۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی حساب باقی ہے نواز شریف کو جیل میں موت اور زندگی کی کشمکش میں پہنچایا تھا۔
spot_imgspot_img