spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان اور اس کے ٹولے کو حکومت نہیں دی جاۓ گی، حکومتی فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے...

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا ہاتھوں فوجیوں اور عوام کا قتل عام

اکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ...

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے صاف انکار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی...

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو کھری کھری سنا دی

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو کھری کھری سناتے ہوے کہا کہ عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے۔ سپریم کورٹ نےکل کیلئے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمیں بھی اپنے کیسز عدالت کے سامنے رکھنے کا موقع ملےگا.

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رولنگ میں وجہ لکھی گئی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5 لاگو کیا گیا، ان کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہےکہ آئیں الیکشن لڑیں، عوام فیصلہ کریں گے، عدالتیں فیصلہ نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عبوری اسٹے آرڈرکی درخواست سپریم کورٹ نےمسترد کردی ہے لہٰذا ڈپٹی اسپیکر کی آج کی رولنگ برقرار رہےگی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ، پی پی، جے یو آئی چوں چوں کا مربہ بنا ہواہے، ان کےدماغ اخروٹ سے بھی چھوٹے ہیں، ان کی حیثیت نہیں الیکشن میں جانےکی، پاکستان کے تخت کا فیصلہ 22 کروڑ عوام نے کرنا ہے، پاکستان کے لوگ نہ بھکاری ہیں نہ بے غیرت، عمران خان کہتا ہے پاکستانی قوم کو عزت دو، ووٹ لے کر اسلام آباد کا تخت ملے گا، ٹیکنیکل جسٹس سے نہیں ملےگا۔

سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کی 3 اپریل کی کارروائی سے متعلق لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

spot_imgspot_img