spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان اور اس کے ٹولے کو حکومت نہیں دی جاۓ گی، حکومتی فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے...

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا ہاتھوں فوجیوں اور عوام کا قتل عام

اکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ...

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے صاف انکار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی...

عمران خان کا دھماکے دار انکشاف، امریکیوں کو دوڑائیں لگوا دیں

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں انکشاف کرتے ہوے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے ملک کےخلاف سازش ناکام ہو گئی بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسزچیف تھے تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پرپی ڈی ایم کاردعمل حیران کن ہے یہ چلا چلا کر بتا رہے تھےکہ حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے توانہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟ جمہوری لوگ حمایت کے لیے عوام کےپاس ہی جاتےہیں۔

spot_imgspot_img