spot_img

ذات صلة

جمع

عمران خان اور اس کے ٹولے کو حکومت نہیں دی جاۓ گی، حکومتی فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے...

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا ہاتھوں فوجیوں اور عوام کا قتل عام

اکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں...

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف فیصلہ کرے گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز...

پاکستان کو سری لنکا بنا دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ...

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے صاف انکار

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو سبسڈی...

ایمرجنسی لگانے کیلئے ایسی وجہ یا بہانہ بنائیں تاکہ ہمیں وقت مل جائے: وزیراعظم کچن کیبنٹ اجلاس کی کہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی کچن کیبنٹ سے مشاورت کی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہناہےکہ گزشتہ روز ہونے والے کچن کیبنٹ اجلاس میں 6 سے  8 وزرا شامل ہوئے  جس میں تجویز دی گئی کہ اسپیکرکسی نہ کسی بہانے اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کرے، اسپیکر یا تو ووٹنگ کے دوران گنتی درست نہ کرے یا کوئی اور بہانہ بنائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منحرف ارکان کے گھر جاکر ان کے خلاف نعرے لگائے جائیں اور دباؤ ڈالا جائے،  اس کے علاوہ آئینی اداروں پرپی ٹی آئی کی حمایت کے لیے دباؤ  ڈالاجائے جب کہ حکومت کےخلاف سازش کرنے والوں پرآرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اٹارنی جنرل اور اسپیکر نے کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھانے کی مخالفت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اپنا مؤقف منوانے کے لیے اٹارنی جنرل اور اسپیکر سے پرزورمطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی لگانے کے لیے ایسی وجہ یا بہانہ بنائیں تاکہ ہمیں وقت مل جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو بھی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ شہبازشریف کے لیے اعتماد کا ووٹ جلد نہیں ہونا چاہیے، ان کے اعتماد  کے ووٹ میں حتی الامکان تاخیر  کی جائے۔

وزیراعظم نے اسپیکر کو ہدایت کی کہ اگلااسمبلی اجلاس عدم اعتمادکے ایک ماہ بعد بلایا جائے اور صدر نئے وزیراعظم کے انتخاب تک مجھے ہی کام  جاری رکھنے کی ہدایت کرے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کارکنان کو اسلام آباد میں لائےگی۔

spot_imgspot_img