spot_img

ذات صلة

جمع

جیل میں عمران خان کی حالت پتلی، اجلاس طلب

انتظار ختم ہو گیا۔ اب معلوم ہو جائے گا...

بشریٰ بیگم کا کردار تحریک انصاف کے لیے مشکوک

بشریٰ بیگم کا کردار تحریک انصاف کے لیے مشکوک پاکستان...

تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی: سیاحوں کے لیے کام کرنے کی اجازت

تھائی لینڈ نے ایک نئی ویزا پالیسی کا اعلان...

جیل میں عمران خان کی حالت پتلی، اجلاس طلب

انتظار ختم ہو گیا۔ اب معلوم ہو جائے گا کہ یحییٰ آفریدی تحریک انصاف کے ہاتھوں بک چکے ہیں یا نہیں۔ آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور ان کی وفاداری پر گہرا شک کیا جا رہا ہے۔ اس بات کو لے کر پی ٹی آئی کے حلقوں میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے، اور اطلاعات ہیں کہ عمران خان، جو اس وقت جیل میں ہیں، خاصے فکر مند ہیں کیونکہ اس اجلاس میں ان کے خلاف سخت ریمارکس آنے کا بھی امکان ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 5 نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے، جو سپریم کورٹ میں دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا اور جس کی صدارت چیف جسٹس خود کریں گے۔ یہ اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد پہلا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی پر بھی غور ہوگا، جبکہ جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اور جسٹس امین الدین سمیت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور پی ٹی آئی کے نمائندے شبلی فراز اور عمر ایوب بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سیاسی حلقے اس اجلاس کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں، کیونکہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر ممکنہ سخت تبصرات یا فیصلے ان کے کیسز کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

spot_imgspot_img